ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈاکٹر وشنووردھن میموریل کیلئے سنگ بنیاد

ڈاکٹر وشنووردھن میموریل کیلئے سنگ بنیاد

Sat, 03 Dec 2016 11:51:04    S.O. News Service

بنگلورو۔2؍دسمبر(ایس او نیوز)آنجہانی فلم اداکار ڈاکٹر وشنو وردھن کی یادگار کیلئے 6دسمبر کو شام 4-35بجے میسور کے آلالو دیہات میں وزیراعلیٰ سدرامیا کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔یہ پروگرام ڈاکٹر وشنو وردھن فاؤنڈیشن ، محکمۂ اطلاعات ورابطۂ عامہ اور میسور ضلع انتظامیہ کی جانب سے منعقد ہوگا۔ وزیر برائے تعمیرات عامہ وضلع نگران کار ڈاکٹر ایچ سی مہادیوپا کلیدی خطاب کریں گے، جبکہ چامنڈیشوری حلقہ کے رکن اسمبلی جی ٹی مادے گوڈا صدارت کریں گے۔ اس موقع پر معروف اداکارہ ڈاکٹر بھارتی وشنو وردھن ، میسور کے رکن پارلیمان پرتاب سمہا ، چامراج نگر کے رکن پارلیمان آر دھرووا نارائن ، سابق وزیر این ایچ امبریش اور منڈیا کے رکن پارلیمان سی ایس پٹا راجو بطور خصوصی مدعوئین شرکت کریں گے۔اس موقع پر وزیر تعلیمات ، اوقاف واقلیتی بہبود تنویر سیٹھ ،قانون ساز کونسل کے ڈپٹی چیرمین مری تپے گوڈا سمیت مختلف معززین موجود رہیں گے۔ 


Share: